وہ دن آئے گا جب پوری دنیا ہمیں تسلیم کر لے گی:ارسین تاتار

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ارسین تاتار نے  کہا ہے کہ اس وقت ہمیں دنیا کو تسلیم کروانے میں بعض مسائل کا سامنا ہے لیکن امید  بدستور قائم ہے،فی الوقت ہمار ےلیے اہم سیاسی ماحول کو بہتر بنانا ہے

1670551
وہ دن آئے گا جب پوری دنیا ہمیں تسلیم کر لے گی:ارسین تاتار

 شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ارسین تاتار نے  کہا ہے کہ اس وقت ہمیں دنیا کو تسلیم کروانے میں بعض مسائل کا سامنا ہے لیکن امید  بدستور قائم ہے،فی الوقت ہمار ےلیے اہم سیاسی ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

ارسین تاتار نے ترک ضلع ملاتیا میں گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ  جمہوریہ ترکی کے  ساتھ ہمارے سیاسی روابط کے نتیجے میں  دور حاضر مین قبرص دو مختلف اور خود مختار ریاستوں کی شکل میں ہمارے سامنے ہے جبکہ وفاق کا باب فی الوقت بند ہو چکا ہے اور صدر ایردوان نے اس موضوع پر ہماری  مکمل حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شمالی قبرص کو تسلیم کروانے میں بعض مسائل درپیش ہیں،جزیرے پر دو  اقوام بستی ہیں جن میں سے ایک ترک النسل ہیں لہذا ترکی کے ساتھ ہمارے سیاسی روابط کا وسیلہ بھی یہی بنتا ہے،امید ہے کہ وہ دن آئے گا جب  دنیا ہمیں تسلیم کر لے گی لیکن یہاں ہمارے لیے اہم سیاسی ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں