کینال استنبول باسفورس گزرگاہ سے 13 گنا زیادہ محفوظ ہو گا، ترک صدر

آبنائے استنبول میں خاصکر  موڑ کاٹتے وقت  بحری جہازوں  کو بعض اوقات شدید دِقت کا سامنا کرنا  پڑتا  ہے

1669073
کینال استنبول باسفورس گزرگاہ سے 13 گنا زیادہ محفوظ ہو گا، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ  کی گئی سائنسی تحقیقات   کے مطابق  کینال استنبو  ل سےبحری جہازوں کی آمدورفت آبنائے استنبول کے مقابلے میں 13 گنا زیادہ با حفاظت ہو گی۔

صدر ایردوان نے لائبریری ٹاکس کے سلسلے  کی تیسری میٹنگ میں ملت کتب خانے میں پی ایچ ڈی   کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا سے ملاقات  کی اور ان کے سوالات کا جواب دیا۔

کینال استنبول کے ساتھ ایک قدم اٹھانا ضروری تھا پر زور دیتے ہوئے ایردوان نے اس بات پر توجہ مبذول کرائی  کہ باسفورس کسی بھی وقت ماحولیاتی قتل عام کے لئے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، آبنائے استنبول میں خاصکر  موڑ کاٹتے وقت  بحری جہازوں  کو بعض اوقات شدید دِقت کا سامنا کرنا  پڑتا  ہے۔

آبنائے استنبول میں اس سے قبل  پیش آنے والے حادثات کی مثال پیش کرتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا کہ ان آفات سے سبق سیکھنا چاہئے۔ خاص طور پر باسفورس ، جس کے ذریعے سالانہ 45 ہزار جہاز گزرتے ہیں، اب اس ٹریفک کو مزید برداشت کرنے سے قاصر ہے۔ اندازوں کے مطابق سنہ 2050 میں یہ تعداد 78 ہزار تک پہنچ جائے گی، اور ٹریفک میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہےکہ  باسفورس کی با حفاظت شپ ٹرانزٹ کی گنجائش صرف 25 ہزار ہے۔ چونکہ ہم باسفورس کو جہازوں کے گزرنے کے لئے بند نہیں کرتے، اب ہمارے پاس بڑھتی ٹریفک پر قابوپانے کا  صرف ایک ہی راستہ تھا جوکہ کینال استنبول ہے۔‘‘

کی گئی تحقیقات سے  کینال استنبول کے باسفوس کے مقابلے میں 13 گنا زیادہ محفوظ ہونے  کا تعین ہونے پر زور دینے والے ترک صد ر نے بتایا کہ اس حقیقت کو بالائے طاق رکھتے ابھی بھی آبنائے استنبول کے استعمال پر بضد ہونے کا کیا  فائدہ؟  اب ہم  ٹینکروں،  بڑے مال بردار بحری جہازوں   کے لیے متبادل راستہ پیش کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں