عورت پر تشدد کے خلاف ہماری جدوجہد استنبول سمجھوتے کی پابند نہیں ہے: ایردوان

عورت پر تشدد کے خلاف ہماری جدوجہد نہ تو استنبول سمجھوتے سے  شروع ہوئی ہے اور نہ ہی اس سمجھوتے کے خاتمے سے ختم ہو گی: صدر رجب طیب ایردوان

1668273
عورت پر تشدد کے خلاف ہماری جدوجہد استنبول سمجھوتے کی پابند نہیں ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "عورت پر تشدد کے خلاف ہماری جدوجہد نہ تو استنبول سمجھوتے سے  شروع ہوئی ہے اور نہ ہی اس سمجھوتے کے خاتمے سے ختم ہو گی"۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں عورتوں پر تشدد کے خلاف  جدوجہد  کے چوتھے قومی عملی پلان تعارفی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ایک انسان کی حیثیت سے ہر عورت کو اپنے حقوق کے استعمال کا حق حاصل ہے اور جیسے ہم ماضی میں عورت کو اس کا حق دینے  کے لئے جدوجہد کرتے رہے ہیں اسی طرح آج بھی اور آنے والے دنوں میں بھی کرتے رہیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ عورت پر تشدد کے معاملے پر خلوص نیت اور مقصدیت کے ساتھ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم  نئے عملی پلان کے ساتھ  اپنی جدوجہد کو زیادہ تقویت دے رہے ہیں۔ تبدیل شدہ شرائط اور ان کے پیش نظر سامنے آنے والی ضروریات کے دائرہ کار میں ہم ہر ضروری  آئینی و انتظامی تدابیر اختیار کرنا جاری رکھیں گے۔


ٹیگز: #حقوق , #عورت

متعللقہ خبریں