ترکی مواصلاتی سیاروں کی تیاری میں نمایاں مقام حاصل کرلےگا:ایردوان

صدر نے کہا کہ  ترک سیٹ 6A کی تیاری بھی ہو چکی ہے جسے اگلے سال خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس طرح سے ترکی، دنیا میں خبر رسانی کے حامل مواصلاتی سیاروں کی تیاری کے حامل دس ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا

1666188
ترکی مواصلاتی سیاروں کی تیاری میں نمایاں مقام حاصل کرلےگا:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  تزیئن و تیاری کے مراحل کی تکمیل کے بعد ترک سیٹ 5B  کے تجربات جاری ہیں ،ہمارا مقصد اس مواصلاتی سیارے کو سال کی آخری سہ ماہی تک خلا میں بھیجنا ہے۔

 ایردوان نے انقرہ میں ترک سیٹ 5 A  مواصلاتی سیارے کی  سرگرمیوں کے آغاز سے متعلقہ ایک تقریب میں شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ  ترک سیٹ 6A کی تیاری بھی ہو چکی ہے جسے اگلے سال خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس طرح سے ترکی، دنیا میں خبر رسانی کے حامل مواصلاتی سیاروں کی تیاری کے حامل دس ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ترک سیٹ 5B  کے تجربات جاری ہیں  جسے ہم اس سال کے اواخر تک خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے بعد ترکی کی مواصلاتی شعبے میں استعداد 15 گنا بڑھ جائے گی ۔

صدر نے مزید کہا کہ  مقامی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مستفید ہوتے ہوئے ہم مصنوعی ذہانت کے سہارے  جلد ہی  اسٹریٹیجک امور کا آغاز کریں گے،ہمیں  سائبر حملوں کے خلاف اپنی  دفاعی استعداد کو تشکیل دینا ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں