ترکی، چناق قلعے سے بیرون ملک جانے کی کوشش میں ہونے والے 27 تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا

پناہ گزینوں کو ضروری کاروائی کے بعد غیرملکیوں کی وطن واپسی مرکز کے سپرد کر دیا گیا ہے تو مشکوک  2 افراد  سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے

1665233
ترکی، چناق قلعے سے بیرون ملک جانے کی کوشش میں ہونے والے 27 تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا

چناق قلعے کی تحصیل ایزنے کے کھلے سمندر سے سیکیورٹی موبائل  راڈار کے ذریعے تعین کردہ  27 غیر ملکی   غیر قانونی مہاجرین کو زندھ نکال لیا گیا۔

ساحلی حفاظتی قوتوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  علاقے میں  موجود موبائل راڈار سسٹم    کے ذریعے  سمندر بیچ ایک کشتی کی موجودگی کا تعین کیا  گیا۔

کشتی پر سوار 27 تارکین وطن  اور ان کو بیرون ملک لیجانے  کی کوشش کرنے والے  دو افراد  کو خشکی پر لایا گیا۔

پناہ گزینوں کو ضروری کاروائی کے بعد غیرملکیوں کی وطن واپسی مرکز کے سپرد کر دیا گیا ہے تو مشکوک  2 افراد  سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں