یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کی ترکی قرار دادوں پر دفترِ خارجہ کا شدید ردِ عمل

ترکی کے عنوان سے یورپی یونین کے اجلاس میں منظور کی جانے والی قرار دادیں توقع اور ضروری اقدامات پر قابو پانے سے دور ہیں

1664803
یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کی ترکی قرار دادوں پر دفترِ خارجہ کا شدید ردِ عمل

تر کی  کا کہنا ہے کہ یورپی یونین  کے حکومتی و مملکتی سربراہان کے  اجلاس میں قبول کردہ قرار دادیں  متوقع اور لازمی اقدامات سے کوسوں دور ہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے دیئے گئے بیان میں ، بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے اجلاس میں ترکی کے عنوان کے تحت اختیار کیے گئے فیصلوں پر رد عمل کا اظہار کیا گیا۔ اور اس بات پر زور دیا گیا کہ کشیدگی کو کم کرنے اور بات چیت اور تعاون کا آغاز کرنے کے معاملے میں ترکی نے اپنی ذمہ داریوں کو زیادہ سے زیادہ نبھایا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ "ترکی کے عنوان سے یورپی یونین کے اجلاس میں منظور کی جانے والی قرار دادیں توقع اور ضروری اقدامات پر قابو پانے سے دور ہیں۔ یورپی یونین کا یہ اعتراف کہ تناؤ کم ہوا ہے اور کسٹم یونین کو اپ ڈیٹ کرنے سمیت مثبت ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے ٹھوس فیصلے کرنے میں تاخیری کرنے  کا حربہ، خواہش کے فقدان اور یونین کے چند ممبر ممالک کی طرف سے یورپی یونین کی رکنیت کے ناجائز استعمال کا مرہون ِ منت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ نیا مالی امداد پیکج ترکی کے لیے بلکہ  شامی مہاجرین کے لئے ہے اور یہ یورپی یونین کا اپنے امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا جانے والا ایک اقدام ہے، "ہجرت کے تعاون کو صرف مالی جہت تک کم کرنا ایک فاش غلطی ہے۔ اس شعبے میں قریبی تعاون کا ہدف مقرر کرنا  ہر  کس  کے مفاد  میں ہوگا۔

قبرص سے وابستہ سمٹ قراردادوں کے حصے  ہمیشہ کی طرح ، یونان / قبرصی یونانی جوڑی کے خیالات کا اعادہ  کرتے ہیں  کہ اس موقف کے ساتھ ، یوروپی یونین نے ایک بار پھر قبرصی ترکوں کو اور ان کے مساوی حقوق کو نظرانداز کیا  ہے۔

جب تک یورپی یونین کا یہ رویہ جاری رہے گا ، قبرص کے مسئلے میں تعمیری شراکت کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس وساطت سے  ہم یورپی یونین کو ایک بار پھر جزیرے سے متعلق حقائق کو اب دیکھنے، قبرصی ترکوں  اور ان کے حاصل مساوی حقوق کو تسلیم کرنے اور 2004 میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی دعوت دیتے ہیں

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ حاصل کردہ مثبت رفتار کو برقرار رکھنے اور  شراکت نقطہ نظر کے ساتھ "یکجہتی ایجنڈے" کے ذریعے ترکی اور یورپی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے، 18 مارچ کے معاہدے پر ایک جامع تفہیم کے ساتھ نظرثانی کی جانی چاہیے،ایک ایسا طریقہ کار تلاش کیا جائے جو موجودہ ضروریات اور مشترکہ مفادات کا جواب دے سکے۔

 



متعللقہ خبریں