ترکو واک ویکسین کرونا کی تمام اقسام کے لیے موثر ثابت ہو رہی ہے:: پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ چالش

قیصری ایرجیس یونیورسٹی ریکٹر ، پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ چالش  نے مقامی  ویکسین TURKOVAC کے بارے میں نئی ​​خوشخبری سنائی ہے  جس کے بعد اس ویکسین  کے رضاکاروں پر استعمال کا آغاز کردیا گیا ہے

1664669
ترکو واک ویکسین  کرونا کی تمام اقسام کے لیے موثر ثابت ہو رہی ہے::  پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ چالش

مقامی طور پر تیار کردہ ترکو واک  نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) ویکسین  کے  یوکے کی مختلف اقسام کے خلاف بھی موثر ہونے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

جانوروں پر ہونے والی اس تحقیق کے کامیاب نتائج برآمد ہوئےہیں۔

قیصری ایرجیس یونیورسٹی ریکٹر ، پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ چالش  نے مقامی  ویکسین TURKOVAC کے بارے میں نئی ​​خوشخبری سنائی ہے  جس کے بعد اس ویکسین  کے رضاکاروں پر استعمال کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں برطانیہ   کی کرونا وایکسین کی مختلف اقسام کے خلاف  روک تھام کے لیے بھی چوہوں پر کامیاب تجربات  کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ، "ہم نے دیکھا ہے کہ ہماری ویکسین ، ٹورکوواک ، انگریزی اقسام  کی وبا کی روک  تھام میں  زیادہ موثر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  اگر TURKOVAC دیگر مختلف اقسام کے  خلاف بھی  موثر ثابت ہونے  کے بارے میں سائنس دانوں کی تحقیقاتکا جائزہ لینے اور ان کے نتائج کی منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ترکوواک  ترکی  اور پوری دنیا میں قابل استعمال ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں رضاکاروں پر تجربات کا سلسلہ جاری ہے۔اگر یہ عمل کامیاب رہا تو ، لاکھوں افراد ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت سے صحتیاب ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں