ہونڈراس کے سفارتخانےکو القدس منتقل کرنے پر ترکی کی شدید مذمت

ہم اس ملک کو اس فاش غلطی سے پیچھے قدم ہٹانے کی اپیل کرتے ہیں

1664648
ہونڈراس کے سفارتخانےکو القدس منتقل کرنے پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے ہونڈراس  کے سفارتخانے کی القدس کو منتقلی  کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی  قرار دیا  ہے۔

دفتر ِ خارجہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہونڈراس  نے اس اقدام کے ساتھ القدس کی حیثیت کے معاملے میں  اقوام متحدہ سمیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس سے دو مملکتی حل کے نقطہ نظر  اور خطے میں قیام امن کی امیدوں کوزد پہنچائی ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ہونڈراس  کا یہ فیصلہ   ایک غلط   قدم ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں  اور اس ملک کو اس فاش غلطی سے پیچھے قدم ہٹانے کی اپیل کرتے ہیں۔

ہونڈراس ، متحدہ امریکہ، گواتیمالا اور کوسوو کے بعد  اپنے سفارتخانے کو القدس منتقل کرنے والا چوتھا ملک ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں