صدر ایرسین تاتار کی طرف سے ترکی کو مبارکباد

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار کی طرف سے، مقامی ویکسین 'ترکوویک' کی تیاری  پر، ترکی کو مبارکباد

1663066
صدر ایرسین تاتار کی طرف سے ترکی کو مبارکباد

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار نے، مقامی ویکسین 'ترکوویک' کی تیاری پر، ترکی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدارتی دفتر سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق صدر ایرسین تاتار نے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر صحت فخر الدین قوجا کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور 'ترکوویک' ویکسین کی تیاری پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اس کامیابی میں کردار ادا کرنے والے ہر شخص کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ' ترکوویک' ایرجئیس یونیورسٹی کی طرف سے تیار کی گئی ہے    اور اس وقت فیز ۔ ۳ مراحل سے گزر رہی ہے۔


ٹیگز: #ترکوویک

متعللقہ خبریں