مقامی طور پر تیار کردہ ترکو واک ویکسین لگوانے کے لیے لوگوں کا رش: وزیر صحت

فخرالدین قوجہ نے  اپنےٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ "پہلی خوراک ترکوواک لگوانے کے لیے   اگرچہ 40،800 رضاکاروں کی مدد کی ضرورت تھی لیکن  مختصر وقت میں ای پلس کے ذریعے 846،451 درخواستیں موصول ہوئیںجس سے ہماری ویکسین پر بھر پور اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے

1663108
مقامی طور پر تیار کردہ ترکو واک ویکسین لگوانے کے لیے لوگوں کا رش: وزیر صحت

وزیر صحت فخر الدین قوجہ  نے کہا ہے کہ  نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ۔ 19) کے خلاف  مقامی طور پر تیار کردہ  ترکواوک  ویکسین  لگوانے کے لیے  846 ہزار 451 افراد نے درخواست دی ہے۔

فخرالدین قوجہ نے  اپنےٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ "پہلی خوراک ترکوواک لگوانے کے لیے   اگرچہ 40،800 رضاکاروں کی مدد کی ضرورت تھی لیکن  مختصر وقت میں ای پلس کے ذریعے 846،451 درخواستیں موصول ہوئیںجس سے ہماری ویکسین پر بھر پور اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔

ہم جلد ہی ان چند ممالک میں شامل ہو جائیں گے جہاں  اپنی ویکسین تیار کی جاتی ہے اور دنیا بھر میں تقسیم کی جاتی ہے۔

"انہوں نے کہا کہ ترکوواک قیصری   ایر جیس یونیورسٹی اور وزارت صحت  کے تعاون سے تیار کیا گئی ہےاور کل سے انقرہ سٹی ہسپتال  میں اس ویکسین کو لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں