ترکی ۔ اسپین ویڈیو کانفرنس ملاقات

ترکی اور اسپین کے درمیان دو طرفہ موضوعات اور یورپی یونین مشاورت پر آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی جائے گی

1661823
ترکی ۔ اسپین ویڈیو کانفرنس ملاقات

ترکی اور اسپین کے درمیان دو طرفہ موضوعات اور یورپی یونین مشاورت پر آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی جائے گی۔

وزارت خارجہ کی طرف سے ویڈیو کانفرنس کے بارے میں جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق ترکی اور اسپین کے درمیان ویڈیو کانفرنس، ڈائریکٹر برائے یورپی یونین امور فاروق قائمقچی اور اسپین کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین امور و وزارتِ تعاون کے سیکرٹری جان گونزالیزا باربا  کی زیرِ صدارت منعقد ہو گی۔

بیان کے مطابق مشاورت کے دوران" ترکی۔اسپین 7 ویں بین الحکومت سربراہی اجلاس " کی تیاریوں اور دو طرفہ تعلقات کو تمام پہلو پر زیرِ غور لایا جائے گا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ترکی۔یورپی یونین تعلقات کے دائرہ کار میں نقطہ ہائے نظر کے تبادلے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں