ترکی کورونا ویکسین لگوانے کی ایک جنت ہے، غیر ملکی مہمانوں کے تاثرات

حکومت نے لاک ڈاؤن کے دور میں جو اقدام اٹھائے  وہ جرمنی کے اقدامات سے کہیں زیادہ بہتر تھے

1662088
ترکی کورونا ویکسین لگوانے کی ایک جنت ہے، غیر ملکی مہمانوں کے تاثرات
Tudor-Barbara Hughes.jpeg
Carlo Brivio.jpeg
Yiannis Yiatilis.jpeg
Marion Fuller-Michael Wigant.jpeg
bu topraklara asik video.jpg

ترکی کووڈ۔19  ویکسینشن میں عالمی  سطح پر مثال بن رہا ہے۔

ترکی میں زیر انتظام کوویڈ 19 ویکسین کی خوراکیں  42 ملین سے تجاوز کر چکی ہیں تو  یہاں پر  مقیم بین الاقوامی مہمانوں نے صدارتی محکمہ اطلاعات کی جانب سے  تیار کردہ ایک ویڈیو کلپ  میں ویکسینیشن عمل میں اپنے تجربات اور ترکی کے صحت کے نظام کے حوالے سے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

"اس سرزمین سےمحبت" کے عنوان سے سیریز میں، اطالوی، جرمن، برطانوی اور یونانی شہری جو بالیک اسیر ، ازمیر ، مولا اورانطالیہ میں مقیم ہیں  نے اپنے علاقوں اور ترکی کے صحت کے نظام کا موزانہ پیش کیا ہے اور ترکی کے حفظان ِ صحت نظام کی تعریف کی ہے۔

صدارتی محکمہ  اطلاعات کےمشیر فخرالدین آلتون  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  یہ ویڈیو شائع کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ "ہم اپنے تمام سرکاری ملازمین خصوصا ًہمارے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے شکر گزار ہی ، جو کہ احسن طریقے سے اپنا  کام انجام دیتے ہوئے دنیا بھر میں کورونا  مخالف جنگ میں مثال قائم کر رہے ہیں۔

مائیکل ویگنٹ جن کا تعلق  جرمنی سے ہے اور یہ  انطالیہ میں مقیم ہیں  نے بتایا کہ ترک معاشرہ اس وبائی امراض کے بارے میں بہت محتاط رہا اس نے سماجی  فاصلوں پر عمل درآمد کیا اورہر جگہ ماسک کا استعمال کیا۔

"حکومت نے لاک ڈاؤن کے دور میں جو اقدام اٹھائے  وہ جرمنی کے اقدامات سے کہیں زیادہ بہتر تھے۔ بوڑھے لوگ ، جو لوگ خریداری نہیں کرسکتے ہیں ان کی دیکھ بھال یہاں کی جاتی ہے، طبی سہولیات اعلی پائے کی  ہیں۔ جرمنی کے برعکس، عمر کے لحاظ سے ویکسینیشن کا عمل بھی کافی مؤثر ہے۔ ہم خود کو  جرمنی  کے مقابلے میں یہاں زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ "

یونان سے بالیک اسیر آئے ییانس یاتیلیس نے یہ بھی بتایا کہ ترکی میں کوویڈ ۔19 ویکسینشن  پروگرام بہت کامیاب رہا ہے۔"ہر چیز کو جلدی اور کامیابی کے ساتھ نبھایا گیا۔ سچ پوچھیں تو میں اس عمل درآمد  سے بہت مطمئن  ہوں۔" میں ترکی میں اپنے  آپ کو اپنے گھر میں ہونے کی طرح محسوس کرتا ہوں۔

اٹلی سے ازمیر آئے کارلو برویو نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے ترکی کے گاؤں میں ڈاکٹر کو فون کرتے ہوئے ویکسین کے بارے میں  دریافت کیا  اور ڈاکٹر نے انہیں ویکسین لگانے کی دعوت دی ۔

"میری اہلیہ نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے ۔ مجھے اگلے ہفتے کے لئے ویکسینیشن اپوائنٹمنٹ ملی ہے۔ ہمیں تین ہفتے بعد دوسری خوراک  لگائی جائیگی۔ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ ویکسینیشن کے بعد بھی فون پر ہم سے  ہمارا حال دریافت کیا گیا اور کسی چیز کی ضرورت ہونے یا نہ ہونے کا پوچھا گیا۔

برطانیہ سے معلا آنے والے برطانوی شہری ٹیوڈر ہیوز نے کہا کہ ترکی رہائشی طور پر انتہائی خوبصورت مقامات میں سے ایک ہے۔

یہاں پر کورونا ویکسین کا عمل بہت آسان ہے اور وہ فون پر اپائنٹمنٹ  لیتے ہوئے وقت پر ٹیکہ لگوایا جا سکتا ہے ، انہیں اسپتال میں 5 منٹ کے اندر ویکسین  لگا دی گئی تھی۔ "میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں ترکی کے صحت کے نظام کے لئے دعا گو ہوں۔ یہ برطانیہ سے قدرے مختلف ہے۔"

باربرا ہگیس  کا بھی کہنا کہ "صرف ہم ہی نہیں ، یہاں ہماری عمر کے گروپ میں سے ہر ایک کو ویکسین لگائی گئی ہے ۔ سچ پوچھیں تو ہم اس حوالے سے بڑے خوش قسمت ہیں ۔ میرا بھائی اسپین میں رہتا ہے ، وہ ابھی  بھی منتظر ہے۔ میری خالہ 80 سال کی ہیں اور ابھی بھی جنوب افریقہ میں ویکسین لگوانے کے انتظار میں ہیں۔



متعللقہ خبریں