وزیر خزانہ، ہم افراط زر کے مقررہ ہدف کو پانے میں قائم و دائم رہیں گے

اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت ترکی نے سال 2020 کو ترقی حاصل کرتے ہوئے نکتہ پذیر کیا

1660746
وزیر خزانہ، ہم افراط زر کے مقررہ ہدف کو پانے میں قائم و دائم رہیں گے

وزیرِ خزانہ لطفی ایلوان   کا کہنا  ہے کہ قلیل المدت  منافع کی خاطر ہم افراطِ زر کے اہداف سے دور  نہیں ہٹیں گے۔

برصا میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  ایلوان نے کہا کہ عالمی وبا نے بہت ساری معاشرتی،، معاشی اور معاشرتی پریشانیوں کو جنم دیا ہے ، اور شاید عالمی معیشت پچھلے 100 سالوں کی سب سے زیادہ کساد بازاری سے دو چار ہے۔

ترکی نے کامیابی کے ساتھ  اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے ایلوان نے کہا کہ اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت ترکی نے سال 2020 کو ترقی حاصل کرتے ہوئے نکتہ پذیر کیا۔

افراطِ زر کے خلاف جدوجہد  تمام تر اقتصادی پالیسیوں کے مرکز میں جگہ پانے پر زور دینے والے وزیر نے بتایا کہ ’’ "پیسہ ، مالیات ، مالیاتی شعبے اور ہماری ساختی پالیسیاں ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ قلیل مدتی فوائد کی خاطر ہم کبھی بھی اپنے افراط زر کے ہدف سے انحراف نہیں کریں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ افراط زر کے خلاف جنگ میں توقعات کا حربہ کتنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہمارا عزم، موقف اور نافذ کردہ پالیسیاں یہ بھی یقینی بناتی ہیں کہ افراط زر میں اضافے کی توقعات پوری کی جائیں۔



متعللقہ خبریں