ایس۔400 اور F-35 کے معاملے میں ترکی کا موقف بدل نہیں سکتا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  امریکی صدر جو بائیڈن سے ترکی کے ایس چار سو اور ایف 35  طیاروں کے موضوع پر مختلف اقدام اٹھانے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔

1660004

 باکو میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ایردوان نے چودہ جون کو برسلز میں نیٹو اجلاس  کے سلسلے میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بارے میں کہا ہے کہ  ترکی ایف 35 اور ایس چار سو کے موضوع پر مختلف اقدامات اٹھائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ہم نے ایف 35 کے حوالے سے جو بن پڑا وہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے اتحادی ملک سے تعاون کے بجائے دہشتگرد تنظیموں کا ساتھ دینا ایک تاریخی غلطی ہے،امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے بعد ترکی کی ذمے داریاں مزید بڑھ جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ آرمینیا کو اعتماد بڑھانے والے اقدامات کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے،اوراسے چاہیئے کہ وہ بارودی سرنگوں کے حامل علاقے کا نقشہ آذربائیجان سے ضرور شیئر کرے۔

صدر ایردوان نے زنگ زور  راہداری کے بارے میں کہا کہ روس اس سلسلے میں تاخیر سے کام نہیں لے گا حتی وہ اس میں تعاون کا متمنی ہے اور میں جلد ہی روسی صدر سے  ملاقات میں اس بابت غور کروں گا۔

متعللقہ خبریں