جنوب مشرقی یورپ  اپنے مسائل کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کر سکنے کا اہل علاقہ ہے: چاوش اولو

یورپی یونین ، جنوب مشرقی یورپ  کے تمام ممالک  کی رکنیت سے ہی ایک گوبل کردار بن سکتی ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1659865
جنوب مشرقی یورپ  اپنے مسائل کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کر سکنے کا اہل علاقہ ہے: چاوش اولو
gdau disisleri bakanlari antalya .jpg
cavusoglu gdau antalya.jpg

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ موجودہ جنوب مشرقی یورپ  اپنے مسائل کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کر سکنے کا اہل علاقہ ہے۔

رواں سال ترکی کی ٹرم چئیر مین شپ میں منعقدہ جنوب مشرقی یورپ تعاون مرحلہ اجلاس  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی میزبانی میں وزرائے خارجہ اجلاس کے ساتھ انطالیہ میں شروع ہو گیا ہے۔

اجلاس کے افتتاحی خطاب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ اس سال ہم جنوب مشرقی یورپ تعاون مرحلے کی  25 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ جنوب مشرقی یورپ، ڈائیلاگ کے ذریعے اپنے مسائل کا حل تلاش کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ جنوب مشرقی یورپ تعاون مرحلہ فورم ایک جامع اور مشکل ترین ادوار میں علاقائی ممالک کو ایک جگہ جمع کرنے کا اہل پلیٹ فورم ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی تیسری دفعہ  اس پلیٹ فورم کی ٹرم چئیر مین شپ کر رہا  ہے اور اس دوران اس نے  40 سے زائد سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔ ان میں سے ڈیا سپورا اور یوتھ فورم پہلی دفعہ منعقد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سال 2030 اسٹریٹجی دستاویز کی تیاری  بھی ایک اہم قدم ہے اور ہم نے اس علاقے کے یورپ۔اٹلانٹک اداروں کے ساتھ اتحاد کی اہمیت کو ہر موقع پر اجاگر کیا ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی یورپ تعاون مرحلے کے رکن ممالک کی یورپی یونین رکنیت   کوتقویت دینا ہمارا مشترکہ مقصد ہے۔ یورپی یونین ، جنوب مشرقی یورپ  کے تمام ممالک  کی رکنیت سے ہی ایک گوبل کردار بن سکتی ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ترکی کی ٹرم چئیر مین شپ کے دوران فراہم کئے جانے والے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اگلے ٹرم چئیر مین ملک یونان کے لئے کامیابیوں کی تمنا کا اظہار کیا اور ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چاوش اولو نے 2022 سے 2023 کی ٹرم چئیر مین شپ قبول کرنے پر مونٹی نیگرو کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جنوب مشرقی یورپ تعاون مرحلے کا سربراہی اجلاس  آج بعد دوپہر صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔



متعللقہ خبریں