ترکی میں ایک دن میں ریکارڈ ویکسین لگائی گئیں

ابتک  ترکی بھر میں 3 کروڑ 6 لاکھ 95 ہزار  کورونا  ویکسین لگائی جا چکی ہیں

1659033
ترکی میں ایک دن میں ریکارڈ ویکسین لگائی گئیں

ترکی میں کورونا وبا کے خلاف جدوجہد  میں کل  10 لاکھ سے زائد ویکسین لگاتے ہوئے اس عمل میں ملک میں ریکارڈ  ٹوٹ گیا۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مجموعی طور پر 12 لاکھ 40 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔

وزارت صحت  کی ویب سائٹ  پر جگہ پانے والے  آن لائن اعداد و شمار کے مطابق  ابتک  ترکی بھر میں 3 کروڑ 6 لاکھ 95 ہزار  کورونا  ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

وزیرِ صحت فخرالدین قوجا نے  بھی  اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں تازہ اعداد و شمار کو جگہ دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں