انطالیہ ڈپلومیسی فورم سوچ و افکار کو منظر عام پر لانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے

سلسلہ جنوب مشرقی یورپ تعاون    کے 13 رکن ممالک اس میں شریک ہوں گے

1659267
انطالیہ ڈپلومیسی فورم سوچ و افکار کو منظر عام پر لانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ’’ ہم انطالیہ ڈپلومیسی فورم  کے ذریعے  فیلڈ میں اور مذاکرات میز پر  اپنے اثر ِ رسوخ کو تخیل و سوچ کے اعتبار سے تقویت دینے کا ہدف رکھتے ہیں۔‘‘

چاوش اولو نے انطالیہ کے سیاحتی مرکز بیلک میں نیسٹ کنونشن سنٹر میں منعقدہ پریس کانفرس میں کل منعقد ہونے والے سلسلہ جنوب مشرقی یورپ تعاون   سربراہی اجلاس اور وزرا خارجہ کے اجلاس سمیت 18 تا 20 جون  کے انطالیہ ڈلومیسی فورم کے بارے  میں آگاہی کرائی۔

کل صبح وزرا خارجہ جبکہ بعد از دوپہر  صدر رجب طیب ایردوان کی میزبانی میں  سربراہی اجلاس منعقد کیے جانے کا ذکر کرنے والے جناب چاوش اولو نے کہا کہ سلسلہ جنوب مشرقی یورپ تعاون    کے 13 رکن ممالک اس میں شریک ہوں گے۔

ترکی یکم جولائی 2021 کو اس  سلسلے کی صدارت  یونان کے حوالے کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے دورِ صدارت میں توانائی، خواتین، منظم جرائم کے خلاف جدوجہد، کھیتی باڑی،  ہجرت اور روز گار  کی طرح کے 40 سے زائد منصوبوں پر  کام کیا گیا ہے۔

کل کے اجلاس میں خطے کی عمومی صورتحال اور تازہ پیش رفت پر غور کیا جائیگا،  خطے کے آئندہ کے دس سالہ عرصے پر محیط  اہداف  کو پیش کرنے والی جنوب مشرقی یورپ 2030 لائحہ عمل دستاویز  کی بھی سربراہی اجلاس میں  منظوری دی جائیگی۔ اور اجلاس کے اختتام پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں