ہم نے لیبیا کے اتحاد اور امن و امان کے لئے اہم مذاکرات کئے ہیں: آلتن

دورہ لیبیا کے دوران ہم نے اس ملک کے اتحاد اور امن و امان کے لئے قابل ذکر مذاکرات  کئے ہیں: فخر الدین آلتن

1656854
ہم نے لیبیا کے اتحاد اور امن و امان کے لئے اہم مذاکرات کئے ہیں: آلتن

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ ہم نے لیبیا کے اتحاد اور امن و امان کے لئے اہم مذاکرات کئے ہیں۔

آلتن نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ پیش رفتوں کے جائزے کے لئے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی زیر صدات وفد کے ہمراہ دورہ لیبیا کے دوران ہم نے  اس ملک کے اتحاد اور امن و امان کے لئے قابل ذکر مذاکرات  کئے ہیں۔

لیبیا میں مواصلات و سیاسی امور کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ عمار اللافی کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے آلتن نے کہا ہے کہ "ہم نے میڈیا مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے دو طرفہ مذاکرات کئے ہیں۔  ترکی، صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت علاقے میں موئثر، معتبر اور مضبوط کردار کی حیثیت سے  اپنے وجود کو ثابت کرنا اور علاقائی و گلوبل امن و امان میں کردار ادا کرنا جاری رکھے گا"۔



متعللقہ خبریں