شمالی شام میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے نے سریانی ایکٹویسٹ کو اغوا کرلیا

ڈیموکریٹک سریانیوں کی تنظیم  کےرکن   کریم دےوےلی  نے انادولو ایجنسی (اے اے) کے نامہ نگار کوایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن الکاس کو وائی پی جی / پی کے کے نے اغوا کیا ہے کیونکہ وہ  وہ وائی پی جی / پی کے کے کی زبردستی اس میں بھرتی کرنے کے عمل کے خلاف تھا

1651710
شمالی شام میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے  نے سریانی  ایکٹویسٹ کو اغوا کرلیا

شام  شمال  مشرق میں  برسر پیکار   دہشت گرد تنظیم  وائی پی جی/ پی کے کے کے زیر قبضہ حیسکہ  کے علاقے میں مسلح افواج میں دہشت گردوں کی زبردستی بھرتی پر تنقید  کرنے والے ایکٹویسٹ  کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

ڈیموکریٹک سریانیوں کی تنظیم  کے رکن   کریم دےوےلی  نے انادولو ایجنسی (اے اے) کے نامہ نگار کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن الکاس کو وائی پی جی / پی کے کے نے اغوا کیا ہے کیونکہ وہ  وہ وائی پی جی / پی کے کے کی زبردستی اس میں بھرتی کرنے کے عمل کے خلاف تھا۔

دے وےلی  نے کہا ہے کہ کل شام  ساڑھے چار بجے حصام  کو شاپنگ کرنے کے بعد نقاب پوش افراد کے ایک گروہ نے اغوا کرلیا اور اپنی  گاڑی میں بٹھا کر  لے گئے۔

دہشتگرد تنظیم وائی پی جی / پی کے کے نے شام کے  شمال میں  حسیکہ  کے علاقے میں  اگست 2018 سیریا نی اقلیت کے اسکولوں کو لائسنس نہ ہونے اور نصاب پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے بند کردیا  تھا۔



متعللقہ خبریں