الجزائر کے صدرعبد المجید تے بون نے ترکی اور الجزائر کے درمیان بحری نیویگیشن معاہدے کی منظوری دے دی

عبدالمجید  تے بون   کے دستخط شدہ صدارتی فرمان کو کل  سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا تھا ۔ طے پانے والے معاہدے کی رو سےدونوں ممالک کے درمیان جہازوں کی تعمیر اور مرمت کے ساتھ ساتھ بندرگاہ کی تعمیر میں بھی تکنیکی تعاون کیا جائے گا

1651741
الجزائر کے صدرعبد المجید تے بون  نے ترکی اور الجزائر کے درمیان بحری نیویگیشن معاہدے کی منظوری دے دی

الجزائر کے صدر عبد المجید   تے بون  نے اپنے ملک اور ترکی کے مابین مسافروں اور تجارتی سامان کی آمدورفت کے قاب بنانے کے  بحری نیویگیشن معاہدے کی منظوری دے دی ۔

عبدالمجید  تے بون   کے دستخط شدہ صدارتی فرمان کو کل  سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا تھا ۔ طے پانے والے معاہدے کی رو سےدونوں ممالک کے درمیان جہازوں کی تعمیر اور مرمت کے ساتھ ساتھ بندرگاہ کی تعمیر میں بھی تکنیکی تعاون کیا جائے گا۔

اگرچہ دونوں ممالک کے مابین مسافروں کی آمدو روفت  اور تجارتی حجم میں اضافے سے متعلق معاہدے پر 25 مئی 1998 کو دستخط کیے گئے  لیکن  الجزائر کی حکومت نے اسے آج تک منظور نہیں کیا  تھا۔

ترکی اور الجیریا کے مابین تجارتی حجم 3.5 سے 4.2 بلین ڈالر کے درمیان ہے ، دونوں ممالک کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم  کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

بدھ کے روز فرانسیسی جریدے لی پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے صدرتے بون  نے کہا کہ ان کے ملککے ترکی کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہیں اور ترکی نے  بغیر کسی سیاسی مطالبے کے بدلے تقریبا 5 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔



متعللقہ خبریں