ترکی اور پاکستان کے درمیان محبت کا استثنائی رشتہ ہر مشکل وقت سے مضبوط ہو کر نکلا ہے: شین توپ

کورونا وائرس وباء کے دنوں میں بھی ترکی اور پاکستان نے باہمی تعاون کے ذریعے دیگر ممالک کے لئے مثالی کردار تشکیل دیا ہے: اسپیکر قومی اسمبلی مصطفیٰ شین توپ

1649729
ترکی اور پاکستان کے درمیان محبت کا استثنائی رشتہ ہر مشکل وقت سے مضبوط ہو کر نکلا ہے: شین توپ

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ممالک اور عوام کے درمیان محبت کا استثنائی رشتہ ایک ایسا مضبوط رشتہ  ہے جس نے مشکل وقت میں بھی اور ہمارے ملّی جدوجہد کے ادوار میں بھی ایک دوسرے کی مدد کر کے خود کو منوایا ہے۔

مصطفیٰ شین توپ اقتصادی تعاون تنظیم پارلیمنٹیرین اسمبلی کے "علاقائی اتحاد کے لئے پارلیمانی اتحاد " نامی اجلاس کی دوسری جنرل کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

پاکستان میں ان کی مصروفیات کے دوران صدرِ پاکستان عارف علوی نے ان سے ملاقات کی۔

مذاکرات میں شین توپ نے صدر علوی کے ساتھ اسلامی ممالک کے مسائل سمیت دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور کورنا وائرس  پر بات چیت کی۔

دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بات کرتے ہوئے شین توپ نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اور ان کے عوام کے درمیان محبت و خلوص کا ایک استثنائی رشتہ ہے۔ اس رشتے نے ہر مشکل وقت میں خود کو منوایا ہے ۔بین الپارلیمانی اتحاد کے معاملے میں بھی ہمارا ہدف دو طرفہ تعاون اور منّظم ملاقاتوں و مذاکرات کے ذریعے دونوں ملکوں کے بین الپارلیمانی  تعلقات کو  زیادہ مضبوط بنانا ہے۔

شین توپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کے دنوں میں بھی ترکی اور پاکستان نے باہمی تعاون کے ذریعے دیگر ممالک کے لئے مثالی کردار تشکیل دیا ہے۔ ہم صحت کے شعبے میں بھی اور اقتصادی حوالے سے بھی وباء کے منفی اثرات کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان کے صدر عارف علوی نے بھی کہا ہے کہ "پاکستان اور ترکی کے نام خواہ مختلف ہی کیوں نہ ہوں دونوں ملک یک دل یک جان ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط ہیں۔

اس وقت بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں دنیا کو اصل اسلام سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ترکی اور پاکستان کو مل کر عالم اسلام کی قیادت کرنا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں