ترکی: چاوش اولو۔ دیندیاس مذاکرات

مذاکرات کے ایجنڈے کے موضوعات میں ترکی۔یونان تعلقات اورمشرقی بحیرہ روم و بحیرہ ایجئین کے حالات شامل ہیں

1648849
ترکی: چاوش اولو۔ دیندیاس مذاکرات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے دارالحکومت ایتھنز میں اپنی  سرکاری مصروفیات کے دوران یونان کے وزیر خارجہ نکوس دیندیاس کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

چاوش اولو نے یونان میں ملاقاتوں کا آغاز کل مغربی تھریس کے ترکوں کے ساتھ ملاقات سے کیا اور آج ایتھنز میں اپنے یونانی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

مذاکرات کے ایجنڈے کے موضوعات میں ترکی۔یونان تعلقات اورمشرقی بحیرہ روم و بحیرہ ایجئین کے حالات شامل ہیں۔

علاوہ ازیں مذاکرات میں یونان کی مہاجر پالیسی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ چاوش اولو نے دورہ یونان سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "ہم مثبت ایجنڈے کے ساتھ یونان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ہم نے  یونانی مہمانوں کا مثبت خیر مقدم کیا تھا  اور مقابل فریق سے بھی اسی طرزِ عمل کی توقع رکھتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں