ترک کلب انادولو ایفس یورو باسکٹ بال لیگ چمپین

انادولو ایفس نے ہسپانوی کلب بارسیلونا کو 86۔81 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے  2020۔2021 کے چمپین کا اعزاز حاصل کیا

1648781
ترک کلب انادولو ایفس یورو باسکٹ بال لیگ چمپین
anadolu efes thy avrupa ligi sampiyonu1.jpg
anadolu efes thy avrupa ligi sampiyonu.jpg

باسکٹ بال ٹرکش ایئر لائنز لیگ کے چہار رکنی فائنل  میں ترک کلب انادولو ایفس نے ہسپانوی کلب بارسیلونا کو 86۔81 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے  2020۔2021 کے چمپین کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

جرمن شہر کولن میں کھیلے گئے میچ  کے پہلے کوارٹر میں  بارسیلونا کو 22۔15 سے برتری حاصل تھی تو دوسرے کوارٹر نے انادولو ایفس نے  اپنا پلہ بھاری کرتے ہوئے اسکور 39۔36 کر دیا۔

یہ برتری تیسرے اور چوتھے  کوارٹر بھی بھی برقرار رہی  اور اس نے رقیب ٹیم کو 86۔81  کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے   یورپین باسکٹ بال  چمپین شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

 انادولو ایفس  کے کھلاڑی  میجچ نے  25 پوائنٹس اسکور کرتے ہوئے  ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل فنیر باہچے نے یہ ٹائٹل جیتا تھا ۔

صدر رجب طیب ایردوان نے  انادولو ایفس کو تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’ٹرکش ایئر لائنز یورو لیگ  کے فائنل کو جیتنے پر میں ترک ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے لیے فخر کا  باعث بننے والی اس فتح  کے پیچھے کار فرما ہونے والے  ہر کس کو   سلام پیش کرتا ہوں۔ ‘‘

اسپیکرِ اسمبلی  مصطفیٰ شن توپ، نائب صدر  فواد اوکتائے ، صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن ،  مشیرِ اطلاعات فخرالدین آلتون، بعض وزرا، سپورٹس فیڈریشن   نے انادولو ایفس  کو مبارکباد پیش کی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں