ہم ہر شعبے میں مذاکرات کے لئے تیار ہیں: چاوش اولو

بحیثیت ترکی ہم یونان کے ساتھ  ہر شعبے میں غیر مشروط اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مذاکرات کے لئے تیار ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1648981
ہم ہر شعبے میں مذاکرات کے لئے تیار ہیں: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ بحیثیت ترکی ہم یونان کے ساتھ  ہر شعبے میں غیر مشروط اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ڈائیلاگ اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

چاوش اولو کی یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مصروفیات کے دوران میکسیمو پیلس میں یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکیس نے ان کے ساتھ ملاقات کی اور بعد ازاں  چاوش اولو نے اپنے یونانی ہم منصب نکوس دیندیاس کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ہم نے اپنے یونانی فریق کے ساتھ ٹھوس منصوبو ں  کی بنیاد پر عملی اور باہمی تعاون کی حامل کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ 25 شقوں پر ہمارے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ آج طے پانے والا اتفاق رائے دو طرفہ شکل میں ہمارے سیاحتی سیکٹر کے لئے مثبت کردار ادا کرے گا"۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ بحیثیت ترکی ہم یونان کے ساتھ  ہر شعبے میں غیر مشروط اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ڈائیلاگ اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

چاوش اولو نے مزید کہا ہے کہ ٹوئر ازم سیکٹر میں تعاون کے لئے ویکسین سرٹیفیکیٹ کو تسلیم کرنے کے معاملے میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان اتفاقِ رائے طے پا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں