ترکی: ایرن۔15آپریشن کے دوران ایک فوجی شہید

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKKکے خلاف جاری آپریشن 'ایرن ۔15'کے دوران جھڑپ میں ایک فوجی شہید

1648214
ترکی: ایرن۔15آپریشن کے دوران ایک فوجی شہید

ترکی کے ضلع آعری کی تحصیل دوعو بایزید کے دیہی علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKKکے خلاف جاری آپریشن 'ایرن ۔15'کے دوران جھڑپ میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ایرن۔15کے دوران شدید زخمی ہونے والے  فوجی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دوعو بایزید ہسپتال پہنچایا گیا ۔

ہسپتال میں تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں