ترکی: پنجہ یلدرم آپریشن کے دوران ایک فوجی شہید

عراق کے شمال میں جاری پنجہ یلدرم آپریشن میں ترسیلی کاروائیوں کے دوران ایک فوجی شہید ہو گیا ہے

1644494
ترکی: پنجہ یلدرم آپریشن کے دوران ایک فوجی شہید

عراق کے شمال میں جاری پنجہ یلدرم آپریشن میں ترسیلی کاروائیوں کے دوران ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 مئی 2021 کو ہوا سے ترسیل  کے کام میں ایک فوجی جوان ہیلی کاپٹر سے اترتے وقت زخمی ہو گیا ۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود  جوان شہید ہو گیا ہے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے بھی شہید کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ آقار نے پیغام میں کہا ہے کہ "ہمارا دلیر 23 مئی 2021 کو شہید ہو گیا ہے ۔ میں اپنی اور  وزارت دفاع  کے اہلکاروں کی طرف سے شہید کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں۔ شہید کے سوگوار کنبے اور ترک ملت سے اظہار تعزیت کرتا  ہوں اور صبر جمیل کا آرزومند ہوں"۔



متعللقہ خبریں