آج ترکی بھر میں اتاترک، نوجوانوں اور کھیلوں کا دن منایا جا رہا ہے

19 مئی ،اتاترک کی یاد   ، نوجوانوں اور کھیلوں کے دن کے موقع پر منعقد ہونے والی  سرکاری تقریبات کے علاوہ  دیگر تمام  تقریبات رواں سال انٹرنیٹ پر منائی جائیں گی

1641915
آج ترکی بھر میں اتاترک، نوجوانوں اور کھیلوں کا دن منایا جا رہا ہے

آج جنگ آزادی کے آغاز کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی 102 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

19 مئی ،اتاترک کی یاد   ، نوجوانوں اور کھیلوں کے دن کے موقع پر منعقد ہونے والی  سرکاری تقریبات کے علاوہ  دیگر تمام  تقریبات رواں سال انٹرنیٹ پر منائی جائیں گی۔

پہلی سرکاری تقریب  مزارِ اتاترک پر منعقد ہوگی۔

نوجوانوں اور کھیلوں کے امور  کے   وزیر مہمت محرم قصاپ اولو  اور ان کا ہمراہی وفد مزارِ اتاترک پر حاضری دیں گے۔

نائب صدر فوات اوکتائے   اور وزیر قومی تعلیم ضیاء سلچوق  آن لائن 81 صوبوں کے ہائی اسکول کے طلباء سے خطاب کریں گے۔

پولیٹیکل پارٹی کے عہدیدار مزارِ اتاترک پر حاضری دیں گے۔

گھڑیاں  19.19 پر دکھانے پر  تو ترکی کا قومی ترانہ تمام شہروں ، بالکونیوں گھروں کی بالکونیوں، کھڑکیوں اور   اور اسٹیڈیموں پر  لہرایا جائے گا۔

ملک کے بہت سے حصوں میں ، کورونا وائرسکی روک تھام  کے  اقدامات کے مطابق ،ریس،  گاڑیوں کے قافلوں ، محافل موسیقی ، ساؤنڈ اور لائٹ شو جیسی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں