ترکی: ایردوان۔روحانی ملاقات، عالمِ اسلام میں لفظی و عملی اتحاد کی ضرورت ہے:ایردوان

ایسے بے  مہار حملوں کے جواب میں بین الاقوامی برادری کو بھی اسرائیل کو مضبوط اور حوصلہ شکن سبق سکھانا چاہیے: صدر رجب طیب ایردوان

1640238
ترکی: ایردوان۔روحانی ملاقات، عالمِ اسلام میں لفظی و عملی اتحاد کی ضرورت ہے:ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایسے بے  مہار حملوں کے جواب میں بین الاقوامی برادری کو بھی اسرائیل کو مضبوط اور حوصلہ شکن سبق سکھانا چاہیے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے صدر حسن روحانی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی نے، فلسطین پر اسرائیلی حملوں اور مظالم پر، سخت ترین ردعمل پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان بے مہار حملوں کے جواب میں بین الاقوامی برادری کو بھی اسرائیل کو سخت اور حوصلہ شکن سبق سکھانا چاہیے۔

صدر ایردوان نے صدر روحانی سے کہا ہے کہ اس حوالے سے عالم اسلام کا بھی لفظی و عملی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں