ترک مسلح افواج کی شمالی عراق میں پنجہ آسمانی بجلی فوجی کاروائی میں تین دہشت گرد ہلاک

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہیدوں کا  خون رائیگاں نہیں  جائے گا ، ہم دہشت گردوں  کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائی کو جاری رکھیں گے

1639753
ترک مسلح افواج کی شمالی عراق میں پنجہ آسمانی بجلی فوجی کاروائی میں تین دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمال میں جاری یپنجہ آسمانی بجلی  فوجی  آپریشن کے دوران متینا میں موجود  دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے تین ارکان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دیئے گئے بیان میں  کہا گیا ہے کہ

"ہم دہشت گردوں ہی  کے رپوش شدہ مقامات پر فوجی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں  شمالی  میں متینا   کے مقام پر  پی کے کے دہشت گردتنظیم کے مزید 3   دہشت گردوں  کی موجودگی کا پتہ چلایا گیا  جہاں  ان کے خلاف فوری طور پر فوجی کاروائی کرتے ہوئے انہیں جہنم واصل کردیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہیدوں کا  خون رائیگاں نہیں  جائے گا ، ہم دہشت گردوں  کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائی کو جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں