اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر اس شخص کا فرض ہے جسے انسان ہونے کا دعوی ہو: ایردوان

میں سب سے پہلے اسلامی ممالک اور اس کے بعد پوری دنیا کو مسجد اقصی، القدس اور فلسطینیوں کے گھروں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف موئثر کاروائی کرنے کی دعوت دیتا ہوں: صدر ایردوان

1636795
اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر اس شخص کا فرض ہے جسے انسان ہونے کا دعوی ہو: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی ممالک اور پوری دنیا کو ، مسجدِ اقصیٰ اور فلسطینیوں کے گھروں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف موئثر کاروائی کرنے کی دعوت دی ہے۔

صدر ایردوان نے جاری کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ " میں سب سے پہلے اسلامی ممالک اور اس کے بعد پوری دنیا کو مسجد اقصی، القدس اور فلسطینیوں کے گھروں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف موئثر کاروائی کرنے کی دعوت دیتا ہوں"۔

" قدس پوری دنیا ہے اور وہاں کے مسلمان پوری انسانیت ہیں" کے زیرِ عنوان جاری کردہ ٹویٹ میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "مقدس شہر القدس کے وقار ، عزت و آبرو اور حیثیت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ سمیت القدس کی تمام عبادتگاہوں اور مسلمانوں پر کئے جانے والے حملے،  ہم پر حملے کا مفہوم رکھتے ہیں۔ تین سماوی ادیان کے مقدسات کے حامل القدس  کو بے ضمیر، غیر اخلاقی ، غیر قانونی  اور بے ادبانہ حملوں سے آلودہ کرنے والے ظالموں کے خلاف آواز بلند کرنا ہر اس فرد کا فرض ہے کہ جسے انسان ہونے کا دعوی ہو۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل حکومت کے حملوں پر خاموشی اختیار کرنے والا یا پھر ضروری طرزِ عمل  ظاہر نہ کر کے بلواسطہ شکل میں حملوں کے ساتھ تعاون کرنے والا ہر شخص وہاں ڈھائے جانے والے مظالم میں شریک ہے۔



متعللقہ خبریں