ترک مسلح افواج کا شمالی عراق میں شدید موسمی حالات کے باوجود فوجی آپریشن جاری

وزارت قومی دفاع نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  پنجہ آسمانی بجلی اور پنجہ یلدرم فوجی آپریشن  کی کاروائیوں کی وڈیو جاری کی ہے

1635718
ترک مسلح افواج کا شمالی عراق میں شدید موسمی حالات کے باوجود فوجی آپریشن جاری

شمالی عراق میں شروع کی جانے والی پنجہ آسمانی بجلی  اور پنجہ  یلدرم  فوجی  آپریشن  شدید موسمی حالات کے باوجود  جاری ہیں۔

وزارت قومی دفاع نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  پنجہ آسمانی بجلی اور پنجہ یلدرم فوجی آپریشن  کی کاروائیوں کی وڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں ،پنجہ  آسمانی بجلی کی کاروائی کے دوران  ترک فوجیوں کو آسمانی بجلی  کی چمک  کے باوجود اپنی فوجی کاروائیوں میں مصروف دکھایا گیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ  شدید موسمی حالات کے باوجود پنجہ آسمانی بجلی  اور پنجہ  یلدرم فوجی کاروائیوں کو جاری رکھا  جائے گا۔

ویڈیو  میں شئیر کیا گیا ہے  ترک فوجی   دہشت گردی کے خاتمے کے لیے  اپنے فوجی آپریشن کو موسمی حالات کی پرواہ کیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک  جاری رکھا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں