آرمینی لابی نے امریکہ کو یرغمال بنا رکھا ہے : نعمان قُرتلمش

نعمان قُرتلمش  نے ان خیالات کا اظہار  آذربائیجان کے صدر مرحوم صدر حیدر علیئیف کی 98 ویں سالگرہ  کے موقع پر  آق  پارٹی اور نیو آذربائیجان پارٹی (یو اے پی) کے مشترکہ طور پر منعقدہ آن لائن کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

1634288
آرمینی لابی نے امریکہ کو یرغمال بنا رکھا ہے :  نعمان قُرتلمش

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین نعمان قُرتلمش  نے  امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی 1915 کے واقعات کو "نسل کشی" قرار دیے جانے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ "مسٹر بائیڈن نے امریکہ کو آرمینی لابی  کے  ہاتھوں یرغمال  بنادیا ہے۔

نعمان قُرتلمش  نے ان خیالات کا اظہار  آذربائیجان کے صدر مرحوم صدر حیدر علیئیف کی 98 ویں سالگرہ  کے موقع پر  آق  پارٹی اور نیو آذربائیجان پارٹی (یو اے پی) کے مشترکہ طور پر منعقدہ آن لائن کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  امریکی صدر جو بائیڈن کی 1915 کے واقعات کو "نسل کشی" کے طور پر قرار دینا قارا باغ  کی آزادی کے لیے کی جانے والی جدو جہد  کے دوران دینے جانے والے بیانات ہی کا تسلسل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بائیڈن جو مرضی بیان دیں یا جو  بھی زبان استعمال کریں  ان کے الفاظ  سے  تاریخ کو تبدیل کرنا یا تاریخی حقائق کو پلٹنا ممکن نہیں ہے۔ یہ درست ہے کہ  آرمینی  لابی  نے امریکہ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں