دیار باقر میں ہلاک کیے گئَ 6 دہشت گردوں میں سے تین مختلف وارنٹس میں مطلوب تھے

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ، دہشت گردوں میں سے ایک ، سونا تا 2011 میں دیار باقر سے دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا تھا اور اسے 'ریڈ' ورانٹ سے  تلاش کیا جا رہا  تھا  اور اس کی گرفتاری کے لیے  10 ملین  ٹرکش لیرے کا انعام مقرر کیا گیا تھا

1632937
دیار باقر  میں ہلاک کیے گئَ 6 دہشت گردوں میں سے تین مختلف وارنٹس میں مطلوب تھے

دیار باقر  کے ضلع لیجے میں 29 اپریل کو پی کے کے، ہلاک کیے جانے والے  6 میں سے 3 دہشت گردوں کو ریڈ ، ییلو اور گرے  ورانٹ سے تلاش کیا جا رہا تھا۔

 وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ، دہشت گردوں میں سے ایک ، سونا تا 2011 میں دیار باقر سے دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا تھا اور اسے 'ریڈ' ورانٹ سے  تلاش کیا جا رہا  تھا  اور اس کی گرفتاری کے لیے  10 ملین  ٹرکش لیرے کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔

لطیفہ  حنبی نامی دہشت گرد کو 'ییلوورانٹ کے ساتھ تلاش کیا جا رہا  تھا  اور اس کی گرفتاری کے لیے ایک  ملین ٹرکش لیرے کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔

 لطیفہ حنبی  لیجے کے علاقے کے انچارج کی حیثیت سے  اپنی کاروائی  جاری رکھےہوئے تھی۔

دہشت گرد دلان  سیلینسین  کو 'گرےورانٹ کے ساتھ تلاش کیا جا رہا  تھا  اور اس کی تلاش کے لیے چھ لاکھ  ٹرکش لیرے کا انعام  رکھا گیا  تھا۔

یہ تمام دہشت گرد  دیار باقر کے علاقے میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے منصوبہ ساز دہشت گرد تھے۔

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں