چناق قلعے  بری  جنگ کی 106 ویں سالگرہکے دائرہ کار میں گیلی بولو میں تقریب

ہر سال 25 اپریل کو اپنے آباو اجداد کی یاد میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے   آئے ہوئےہزاروں افراد  کی شرکت سے  "صبح شفق  عبادت"    کان نام سے منعقد ہوتی ہے اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے محدود افراد کی شرکت سے منعقد کی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

1627813
چناق قلعے  بری  جنگ کی 106 ویں سالگرہکے دائرہ کار میں گیلی بولو میں تقریب

چناق قلعے  بری  جنگ کی 106 ویں سالگرہ کے دائرے میں تاریخی گلیپولی جزیرہ نما پر انزاک  دیہات میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ہر سال 25 اپریل کو اپنے آباو اجداد کی یاد میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے   آئے ہوئےہزاروں افراد  کی شرکت سے  "صبح شفق  عبادت"    کان نام سے منعقد ہوتی ہے اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے محدود افراد کی شرکت سے منعقد کی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

انزاک دیہات  میں آسٹریلیائی سفیر مارک انیس براؤن اور نیوزی لینڈ کے سفیر وینڈی ہنٹن کی کے صبح  05:30 بجے تقریر کے ساتھ شروع ہونے والی اس تقریب میں ، عظیم رہنماء غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کے  غیر ملکی فوجیوں کے اہل خانہ کو  بھیجے گئے  خط  کو  انفنٹری اسٹاف لیفٹیننٹ کرنل انول اکسوئی نے پڑھا ۔

جمہوریہ ترکی کی طرف سے وزارتِ سیاحت و ثقافت  کے  جزیرہ نما  گیلی بولو  کے  ضلعی گورنر اسماعیل   کاشدیمیر، برطانیہ  کے سفیر ڈومینک  چل کوٹ، آئیرلینڈ  کی  سفیر  سونیا   میک گوئینیز اور فرانس کے قونصل جنرل  الیور   گیوین نے شرکت کی  ۔

یہ پروگرام ، ترکی ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  کے  قومی ترانےبجائے جانے کے بعد اپنے  اختتام کو پہنچا۔

انزاک آسٹریلیائی اور نیوزی لینڈ آرمی کورپس کے الفاظ کے پہلے حرفوں کا مخفف ہے۔

انزاکس نے 1915 میں چناق قلعے اور  بعد میں  مشرق وسطی اور یورپ میں  اپنے اتحادیوں کے نام سے جنگ کی۔

یوم انزیک 25 اپریل 1915 کو گیلپولی میں آسٹریلیائی اور نیوزی لینڈ کے فوجیوں کے خشکی پر قدم رکھنے  کی یاد میں منایا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں