آذربائیجان کی قومی اسمبلی کی اسپیکراور وزیر خارجہ کا ترک ہم منصبوں سے اظہار یکجہتی

ترکی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر  مصطفیٰ شَن توپ  نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیان شئیر کرتے ہوئے  آذربائیجان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر غفاروہ  کے انہیں ٹیلی فون کرتے ہوئے  صدر بائیڈن کے بیان پر اپنے افسوس  کا اظہار کرنے  سے آگاہ کیا  ہے

1627871
آذربائیجان کی قومی اسمبلی کی اسپیکراور وزیر خارجہ کا ترک ہم منصبوں سے اظہار یکجہتی

آذربائیجان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر ، صحابےغفاروہ، اور وزیر خارجہ جیہون  بیراموف نے اپنے ترک ہم منصبوں کو ٹیلی فون کرتے ہوئے امریکہ کے صدر جوبائیڈن  کی جانب سے 1915 کے واقعات کو "نسل کشی" قرار دیے جانے  کے بیان پر اظہار افسوس کیاہے۔

ترکی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر  مصطفیٰ شَن توپ  نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیان شئیر کرتے ہوئے  آذربائیجان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر غفاروہ  کے انہیں ٹیلی فون کرتے ہوئے  صدر بائیڈن کے بیان پر اپنے افسوس  کا اظہار کرنے  سے آگاہ کیا  ہے۔

شَن توپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن کا بیان سیاسی نوعیت  کا بیان ہے جس کی کوئی تاریخی اور قانونی قدر نہیں ہے ، اوران کے اس بیان سے  سے خطے کے امن کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔میں عزیز آذربائیجان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر کی احساسیت اور  قدر شناسی کی قدر کرتا ہوں۔  

آذربائیجان کے وزیر خارجہ بائیراموف نے بھی  اپنے ترک  ہم منصب  میلود چاوش اولو  کو ٹیلی کیا ہے۔

سفارتی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بایراموف نے ، ترکی کے تاریخی حمایت کا اعادہ  کرتے ہوئے تاریخی حقائق کو  توڑ موڑ کر پیش کرنے کو ناقابلِ قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں