سیاسی و سفارتی مفادات کے لیے تاریخ کو مسخ نہیں کیا جا سکتا، ترجمان آک پارٹی

اگر سیاستدان، تاریخدانوں کا کام اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں تو پھر یہ اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتے

1627366
سیاسی و سفارتی مفادات کے لیے تاریخ کو مسخ نہیں کیا جا سکتا، ترجمان آک پارٹی

آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک  نے سن 1915 کے واقعات  کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی و سفارتی فرض  ہے کہ ہم  ماضی سے تعلق رکھنے والی بحث کو آج اور کل کو اپنے زیر اثر لینے کی راہ میں  رکاوٹیں کھڑی کریں۔

چیلک نے اپنی ٹویٹ میں  سیاسی و سفارتی   امور کے دوران تاریخی بحث و مباحثہ  کو مزید شہہ نہ دینے  کی ضرورت پر زور دیا۔ اگر سیاستدان، تاریخدانوں کا کام اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں تو پھر یہ اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتے۔ سیاست  و ڈپلومیسی کو تاریخ کو آج اور کل کے لیے ایک ویژن کے طور پر نہیں اپنانا چاہیے۔

سیاست اور سفارتکاری کے پل قائم کرنے  پر کامیاب جبکہ دیوار کھڑی کرنے پر ناکام ہونے کی وضاحت کرنے والے چیلک کا کہنا تھا کہ ’’تاریخی بحث کو سیاسی آلہ کار بنانا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، لہذا ہمیں ان حقائق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانے چاہییں۔

 



متعللقہ خبریں