آرمینی دہشت گردوں کی جانب سے شہید کیے گئے ترک سفارتکاروں کی یاد میں

دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹر پیج پر آرمینی دہشت گردوں کے حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے ترک سفارتکاروں کے ناموں کو  جگہ دی

1627396
آرمینی دہشت گردوں کی جانب سے شہید کیے گئے ترک سفارتکاروں کی یاد میں

ترک دفترِ خارجہ نے آرمینی دہشت گرد حملو ں میں شہید ہونے والے سفارتکاروں  کی یاد میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمینی دہشت گرد عناصر کی طرف سے شہید کیے گئے  ترک سفارتکاروں کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے، اللہ تعالی ان مغفرت فرمائیں، ہم کسی بھی جھوٹ اور دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹر پیج پر آرمینی دہشت گردوں کے حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے ترک سفارتکاروں کے ناموں کو  جگہ دی اور یہ الفاظ درج کیے:

’’جھوٹ کے پلندے صرف اور صرف تاریخ کو مسخ کرتے ہیں، معصوم انسانو ں کی جانیں لیتے ہیں۔ آرمینی  دہشت گرد عناصر کی  طرف سے شہید کیے گئے ہم  اپنے ساتھیوں کو ہر گز نہیں بھولے اور نہی بھلا  پائیں گے،  ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔‘‘


 



متعللقہ خبریں