ترکی، ادانہ سے داعش کے دو نام نہاد سرغنہ گرفتار

رہا کیے جانے والے  دیگر ملزمین کو ملک بدر کرنے کے لیے ضلعی امیگریشن ادارے کے سپرد

1623097
ترکی، ادانہ سے داعش کے دو نام نہاد سرغنہ گرفتار

ترک شہر ادانہ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کاروائی میں زیر ِ حراست لیے جانے والے 7 غیر ملکی مشکوک افراد میں سے 2 کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

ادانہ میں انسداد دہشت گردی و خفیہ سروس شعبے کی ٹیموں نے 13 اپریل کو دہشت گرد تنظیم داعش کے لیے شام میں اور عراق میں کاروائیوں میں ملوث ہونے کے دعوے کے ساتھ  4 عراقی اور تین شامی شہریوں  کے  خلاف پولیس  رپورٹ مکمل کر لی گئی۔

عدالت میں پیش کیے جانے والے دو  ملزمین  کو قید میں ڈال دیا گیا ہے تو رہا کیے جانے والے  دیگر ملزمین کو ملک بدر کرنے کے لیے ضلعی امیگریشن ادارے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

بتایا  گیا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان داعش کے موصل کے نام نہادسرغنہ   ہیں۔

 



متعللقہ خبریں