قیصری ایرجیس یونیورسٹی میں مقامی طور پر تیارکرونا ویکسین پررضاکاروں پر تجربات کا آغاز

فاز -2  ریسرچ  ورک کے بعد 250 رضاکاروں پر  مقامی ویکسین کے تجربات کیے گئے ہیں۔ ویکسین لگائے کے  رضاکاروں میں کسی قسم  کے  سنگین ضمنی اثرات کی عدم موجودگی کے باعث  مقامی ویکسین کی  امیدوں کو بڑھا دیا ہے

1618179
قیصری ایرجیس یونیورسٹی میں مقامی  طور پر تیارکرونا ویکسین پررضاکاروں پر تجربات کا آغاز

قیصری کی ایرجیس یونیورسٹی  میں کورونا وائرس کی نئی قسم (کوویڈ ۔19) کے خلاف تیار کی جانے والی مقامی  ویکسین میں بڑی اہم پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے۔

فاز -2  ریسرچ  ورک کے بعد 250 رضاکاروں پر  مقامی ویکسین کے تجربات کیے گئے ہیں۔

ویکسین لگائے کے  رضاکاروں میں کسی قسم  کے  سنگین ضمنی اثرات کی عدم موجودگی کے باعث  مقامی ویکسین کی  امیدوں کو بڑھا دیا ہے۔

ویکسین کے قابلِ استعمال ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں حتمی رپورٹ اپریل کے آخر میں شائع کی جائے گی۔ اس کے بعد ، تیسرے مرحلے کا عمل بین الاقوامی سطح پر ہزاروں رضاکاروں پر شروع ہوگا۔

دریں اثنا ء،  انقرہ اسپتال کے کلینیکل ریسرچ سنٹر  کا معائنہ کرنے والے  نائب صدر فواد اوکتائے  مقامی  ویکسین  کے بارے میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں کوویڈ 19 ویکسین کی پیشرفت میں 7 مقامات پر تجربات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تین  مقامات پر  رضاکاروں  پر تجربات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔  



متعللقہ خبریں