ترکی زبان بو لنے والے ممالک  کی تعاونی  کونسل کا سربراہی اجلاس

امریئیف 31 مارچ کے آن لائن کے استنبول میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس  سے قبل  اپنا جائزہ پیش کیا

1611475
ترکی زبان بو لنے والے ممالک  کی تعاونی  کونسل کا سربراہی اجلاس

ترکی زبان بو لنے والے ممالک  کی تعاونی  کونسل کے سیکرٹری جنرل بعداد امریئیف نے کہا ہے کہ ترک کونسل  متحدہ  مملکت تشکیل دینے کا مقصد لیے ہوئے ہے۔

امریئیف 31 مارچ کے آن لائن کے استنبول میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس  سے قبل  اپنا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ استنبول میں موسم خزاں  میںمنعقد ہونے والے سربراہی اجلاس  کی تیاری  کے آن لائن  اجلاس  میں ترکی، آذربائیجان، قازقستان،کرغزستان  اور ازبکستان  کے رہنماوں کے علاوہ   مبصر کی حیثیت  سے  ہنگری کے وزیر اعظم  وکٹر اوربان اور ترکمنستان کے عہدیدار شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  کونسل کا مقصد ترک دنیا کی متحدہ ریاستیں  تشکیل دینا ہے۔

آذربائیجان  کے قارا باغ کی فتح کے بعد  پہلی بار منعقد ہونے والے  سربراہی اجلاس میں  یکجا ہوں گےجس کی وجہ سے  اس سربراہی اجلاس کی اہمیت  میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   قازقستان کے شہر ترکستان کو ترک دنیا کا روحانی مرکز قرار دینےکیا فیصلہ بھی  سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں  شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترک دنیا کے دوسرے شہر جیسے استنبول ، سمرقند ، بخارا ، شوشہ ، باکو اور الماتی کو بھی مستقبل میں خصوصی حیثیت مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری سربراہی اجلاس میں "ترک کونسل اسٹریٹجی 2020-2025 اور ترک ورلڈ ویژن - 2040" پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں