ترکی: مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف اور تعاون پر پاکستان کی طرف سے ترکی کا شکریہ

مسئلہ جمّوں و کشمیر پر ترکی کا اصولی موقف اور پُر عزم تعاون قابلِ تعریف ہے، ترکی کا طرزعمل کشمیری عوام کے حوصلوں کو بلند رکھے ہوئے ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

1611079
ترکی: مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف اور تعاون پر پاکستان کی طرف سے ترکی کا شکریہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ جمّوں و کشمیر میں ترکی کے اصولی اور  مصمّم تعاون کو سراہا اور کہا ہے کہ ترکی کا طرز عمل کشمیری عوام کے لئے طاقت کا وسیلہ ہے۔

تاجکستان میں آج متوقع ایشیا  کا دِل ۔ استنبول  مرحلے کی 9 ویں وزراء کانفرنس  میں شرکت کے لئے دارلحکومت دوشنبہ میں موجود ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بارے میں ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ " میں نے پاکستان کے وزیر خارجہ  اور اپنے بھائی  شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات میں ہم نے دو طرفہ تعلقات اور افغان امن مرحلے کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی"۔

پاکستان وزارت خارجہ کی طرف سے بھی ملاقات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی، سفارتی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیالات کیا ہے۔

ملاقات میں قریشی نے مسئلہ جمّوں و کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف اور پُر عزم تعاون کو سراہا اور کہا ہے کہ ترکی کا طرزعمل کشمیری عوام کے حوصلوں کو بلند رکھے ہوئے ہے۔

دونوں وزراء نے افغان امن مرحلے کی حالیہ صورتحال پر بھی بات کی اور اس بارے میں ترکی میں متوقع کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا۔



متعللقہ خبریں