ترکی کی انڈونیشیا میں گرجا گھر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

ہم دوست و برادر ملک انڈونیشیائی عوام اور حکومت سے بھر پور تعاون کی حالت  میں ہونے پر زور دیتے ہیں

1610338
ترکی کی انڈونیشیا میں گرجا گھر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

ترکی نے انڈونیشیا میں ایک گرجا گھر کو  ہدف بنانے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ انڈونیشیا کے  جنوبی صوبے سولا ویسی  کے ماکاس سار  شہر  کے ایک گر جا گھر  پر ہونے والے دہشت گرد حملے کہ جس میں کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں  کی اطلاع نے ہمیں  دلی صدمہ پہنچایا ہے۔

اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ سالہا سال سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنے والے اور بھاری تعداد میں شہریوں کی قربانیاں دینے والے ایک ملک کے طو ر پر ہم اس مذموم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور زخمیوں کی فی الفور  شفایابی کے دعاگو ہیں۔ اس وسیلے سے ہم دوست و برادر ملک انڈونیشیائی عوام اور حکومت سے بھر پور تعاون کی حالت  میں ہونے پر زور دیتے ہیں۔ ‘‘

متعلہ صوبے کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا ۔

 



متعللقہ خبریں