صدر ایردوان نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، سینو ویک ویکسین کا عطیہ بوسنیا ہرزیگوینیا پہنچ گیا

ترکی کی طرف سے عطیہ کی گئی سینو ویک ویکسین کی 30 ہزار خوراکیں  بوسنیا ہرزیگوینیا پہنچ گئیں، بوسنیا ہرزیگوینیا کی کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد  کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا

1609974
صدر ایردوان نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، سینو ویک ویکسین کا عطیہ بوسنیا ہرزیگوینیا پہنچ گیا

ترکی کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں عطیہ کی گئی سینو ویک ویکسین کی 30 ہزار خوراکیں  بوسنیا ہرزیگوینیا پہنچ گئی ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے 16 مارچ کو بوسنیا ہرزیگوینیا صدارتی کونسل کے اراکین کے دورہ انقرہ کے دوران کووِڈ۔19 ویکسین کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، جسے ایمبولینس طیارے کے ذریعے سرائے بوسنیا انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔

بوسنیا ہرزیگوینیا کے وزیر سلامتی سیلمو چیکوتج  نے ائیر پورٹ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں صدر رجب طیب ایردوان اور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ " ترکی نے ہمیشہ کی طرح آج بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہماری مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہے"۔

سرائے بوسنیا  میں ترکی کے سفارت خانے کے چارج ڈی افئیر اعوزگُر شاہین نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے  احکامات پر فوری طور پر بوسنیا ہرزیگوینیا کے حکام کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم، بوسنیا ہرزیگوینیا کی کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد  کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں