مغربی خطے میں مسلمانوں سے عدم انصافیوں کے برخلاف آئیے یک آواز ہو جائیں، بلال ایردوان

تیسری  بین الاقوامی اسلام و فوبیا کانفرس‘‘ کا   دنیا کے متعدد ممالک سے  پروفیسر حضرات اور تحقیق دانوں کی شراکت سے آغاز

1609499
مغربی خطے میں مسلمانوں سے عدم انصافیوں کے برخلاف آئیے یک آواز ہو جائیں، بلال ایردوان

علمی فروغ اوقاف کے متولی  وفد  کے چیئر مین  بلال ایردوان کا کہنا ہے کہ  مسلمانوں کو خاص کر مغربی ممالک میں  در پیش مشکلات کے برخلاف اتحاد ویکجہتی  کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

استنبول صباحدین  ضائم یونیورسٹی کی میزبانی میں ’’ تیسری  بین الاقوامی اسلام و فوبیا کانفرس‘‘ کا   دنیا کے متعدد ممالک سے  پروفیسر حضرات اور تحقیق دانوں کی شراکت سے ‘‘ آغاز ہو گیا ہے۔

کورونا وبا کی بنا پر امسال آن لائن منعقد ہونے والی کانفرس کی افتتاحی نشست سے  خطاب کرنے والے بلال ایردوان نے  اس جانب اشارہ دیا کہ موجودہ وقت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

شرکا  کانفرس سے  ’اسلام و فوبیا‘ لفظ کے استعمال پر سوالات اٹھانے  کی درخواست کرنے والے ایردوان نے اس جانب توجہ مبذول  کرائی کہ اسلام و فوبیا کے بجائے ’’مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی‘‘ یا پھر’’اسلام  مخالف انتہا پسندی‘‘ جیسی اصطلاحات استعمال کرنا  زیادہ موزوں ہو سکتا ہے۔

مسلم اُمہ کے درمیان  اتحاد قائم ہونے کے معاملے میں بعض خامیاں موجود ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے بلال ایردوان  کا کہنا تھا کہ ’’ مغربی ممالک  میں عد م انصافیوں کا نشانہ بننے والے مسلم بھائیوں سے ہم سب کو مل جل کر تعاون فراہم کرنا چاہیے۔‘‘

9 پینلز پر مشتمل یہ کانفرس 30 مارچ تک جاری رہے گی ۔

 



متعللقہ خبریں