ترکی سے تعلقات میں فروغ کا امکان موجود ہے: چارلس میشیل

یورپی یونین کونسل کے صدر چارلش میشیل نے امید ظاہر  کی ترکی کے ساتھ تعلقات کے فروغ کاامکان پہدا ہو سکتا ہے البتہ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ بھی  اس سلسلے میں مدبرانہ روش اختیار کرے

1608861
ترکی سے تعلقات میں فروغ کا امکان موجود ہے: چارلس میشیل

 یورپی یونین کونسل کے صدر چارلش میشیل آئندہ ماہ ترکی کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 چارلس میشیل نے آن لائن یورپی سربراہی اجلاس  کے بعد  ایک پریس کانفرنس کے دوران   ترکی کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔

 میشیل نے امید ظاہر  کی ترکی کے ساتھ تعلقات کے فروغ کاامکان پہدا ہو سکتا ہے البتہ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ بھی  اس سلسلے میں مدبرانہ روش اختیار کرے۔

علاوہ ازیں،میشل نے بتایا کہ آئندہ ماہ دورے کے لیے وہ انقرہ حکومت سے رابطے میں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں