ترکی کی میزبانی میں افغان امن کانفرس سے ہم پُر امید ہیں، افغان حکومتی نمائندہ

افغانستان اور پاکستان ترکی سہ فریقی سربراہی اجلاس انہی کوششوں کا ایک نتیجہ ہے

1609256
ترکی کی میزبانی میں افغان امن کانفرس سے ہم پُر امید ہیں، افغان حکومتی نمائندہ

افغانستان کے صدراشرف غنی کے سیکیورٹی اور سیاسی امور کے مشیر اور وحدیت اسلامی مردمی افغانستان پارٹی کے رہنما محمد محقق نے کہا کہ عوام توقع کرتے ہیں کہ آئندہ ماہ منعقد ہونے والی استنبول کانفرنس کا نتیجہ امن کی صورت میں نکلے گا۔

انہوں نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں ترکی کی میزبانی میں افغان امن کانفرس  کے انقعاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محقق کا کہنا تھا کہ  ترکی ہمیشہ افغان عوام کا ساتھ  دیتا آیا ہے ، "ترکی نے اس سے قبل افغانستان میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے بہت کوششیں کی ہیں۔ افغانستان اور پاکستان ترکی سہ فریقی سربراہی اجلاس انہی کوششوں کا ایک نتیجہ ہے۔"

ترکی کی جانب سے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں افغانستان میں استحکام کو یقینی ملک کی تعمیر نو کے لئے اہم سطح کے امور سر انجام دیئے جانے کی توضیح کرتے ہوئے افغان نمائندے زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ترکی کی سرگرمیاں مخلصانہ اور دوستانہ ہیں۔

فغانستان کے عوام کو امید ہے کہ اگلے ماہ  منعقد ہونے والی استنبول کانفرنس پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگی۔" محقق نے کہا ، اور اس بات پر زور دیا کہ استنبول کانفرنس میں انتہائی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تا ہم  ان کا حل ایک  آسان کام  نہیں ہوگا۔

محقق نےبتایا  کہ افغان حکومت اور طالبان کی رائے میں اختلافات موجود ہیں جو کہ  سلسلہ امن کو مشکلات سے دو چار کر رہے ہیں۔

سابق افغان صدر حامد کرزئی کا بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کا قیام  افغانی عوام کے درمیان  ہم آہنگی کے قیام سے ہی ممکن بن سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں