ترکی کی دوستی پر ہمیں فخر ہے، یومِ پاکستان کی تقریب میں سفیر پاکستان کا خطاب

تقریب کا اہتمام سفارت خانہ  پاکستان کے لان میں کیا گیا تھا لیکن بارش کی وجہ سے صرف پرچم کشائی کی تقریب   سفارت خانہ پاکستان کے لان میں منعقد  کی گئی۔ قومی ترانے کی دھن پر  سفیر پاکستان جناب محمد سائرس سجاد قاضی نے چاند ستارے والے پرچم کوبلند کیا

1606777
ترکی کی دوستی پر ہمیں فخر ہے، یومِ پاکستان کی تقریب میں سفیر پاکستان کا خطاب

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں آج 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں  ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں سفارتخانہ  پاکستان کے افسران اور کارکنان کے علاوہ انقرہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، ترک مہمانوں اور مقامی میڈیا نے شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام سفارت خانہ  پاکستان کے لان میں کیا گیا تھا لیکن بارش کی وجہ سے صرف پرچم کشائی کی تقریب   سفارت خانہ پاکستان کے لان میں منعقد  کی گئی۔ قومی ترانے کی دھن پر  سفیر پاکستان جناب محمد سائرس سجاد قاضی نے چاند ستارے والے پرچم کوبلند کیا۔ حاضرین نے قومی ترانہ  پڑھتے ہوئے اپنے وطن کے اس  اہم موقع کو دلی طور پر محسوس کیا جبکہ باقی تقریب سفارتخانہ پاکستان  کی رہداری  میں منعقد کی گئی۔

 سفارتخانہ  پاکستان میں فرسٹ سیکرٹری  افراح طارق نے  نے صدر پاکستان  عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی پیغامات کو پڑھ کر سنائے ۔

بعدازاں سفیرِ پاکستان نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوم پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کی اور اس موقع کی مناسبت سے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہمارے پیارے وطن کے نظریے کی بنیاد  رکھی  گئی تھی ،   یہ ملک آزادی  کے علم کو ہمیشہ بلندیوں پر لہراتا رہے گا۔ خوشحالی اور کامیابیاں اس کے قدم چومیں گی اور یہ عالمی سطح پر اپنے وقار اور طاقت کو مزید تقویت دیتا رہے گا۔

انہوں نے اس موقع پر حکومت ترکی اور ترک عوام  کا پاکستان کی تمام بین الاقوامی  پلیٹ فارم پر  مکمل حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے کہا کہ  کہ سفیر پاکستان ہونے کے ناتے میری پہلی ذمہ داری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں آباد پاکستانی باشندے اور طلبا دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

چائے کی تواضع سے یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔



متعللقہ خبریں