ہم مزید خوشحال، عادل اور محفوظ مستقبل کی تعمیر کرنا جاری رکھیں گے: صدر ایردوان

جشن نوروز کی پیدا کردہ امید اور باہمی اتحاد و اخوت کے جذبات کے ساتھ ہم اپنے ملک، علاقے اور پوری دنیا کےلئے زیادہ خوشحال ، منصفانہ اور محفوظ مستقبل کی تعمیر کرنا جاری رکھیں گے: صدر ایردوان

1605297
ہم مزید خوشحال، عادل اور محفوظ مستقبل کی تعمیر کرنا جاری رکھیں گے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ نوروز کی پیدا کردہ امید اور جوش و خروش کے ساتھ ہم مزید خوشحال، عادل اور محفوظ مستقبل کی تعمیر کرنا جاری رکھیں گے۔

صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے جشن نوروز کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے بہار  کے پیامبر  اور امن اوربھائی چارے کی علامت جشنِ نوروز کی مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ" ہزاروں سالوں سے وسطی ایشیاء سے اناطولیہ  اور بالقان تک  ایک وسیع جغرافیے میں منائے جانے  والے اس جشن  کے موقع پر میری دعا ہے کہ  پوری دنیا میں باہمی اتحاد و اخوت کے جذبات کا بول بالا ہو"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "جشن نوروز کی پیدا کردہ امید اور باہمی اتحاد و اخوت کے جذبات کے ساتھ ہم  اپنی عورتوں ، مردوں، جوانوں اور بوڑھوں  سب کے ساتھ مل کر اپنے ملک، علاقے اور پوری دنیا کےلئے زیادہ خوشحال ، منصفانہ اور محفوظ مستقبل کی تعمیر کرنا جاری رکھیں گے۔ میری دعا ہے کہ جشن نوروز میرے ملک و ملت کے لئے اور پوری انسانیت کے لئے خوشحالی و برکت کا وسیلہ بنے۔میں آپ سب کو قلبی سلام پیش کرتا ہوں"۔



متعللقہ خبریں