شام۔ جرابلس اور گرد و نواح میں دہشت گردوں کے حملوں میں جانی نقصان

علاقے میں  موجود ریفائنریوں کے قریب کھڑے  پیٹرول ٹینکرز  اس حملے میں دھماکے سے پھٹ گئے

1601321
شام۔ جرابلس اور گرد و نواح میں دہشت گردوں کے حملوں میں جانی نقصان

شمالی شام  کے علاقے جرابلس میں علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے / وائے پی جی کے مارٹر گولے  حملے میں 2شہری ہلاک ہو گئے۔

غازی این تپ کے دفتر ِ گورنر سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ’’جرابلس  کے الا ہمران گاؤں پر دہشت گرد  تنظیم وائے پی جی کے عسکریت پسندوں کے  منبج  فرنٹ لائن  سے داغے گئے تین مارٹر گولوں کے پھٹنے کے نتیجے میں  ایک عورت اور ایک بچہ اللہ کو پیارے ہو گئے  اور ایک عورت زخمی ہو گئی جسے اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب جرابلس  کی ہمران اور باب  تحصیلوں کو  کل شام بالسٹک میزائلوں سے  ہدف بنایا گیا۔علاقے میں  موجود ریفائنریوں کے قریب کھڑے  پیٹرول ٹینکرز  اس حملے میں دھماکے سے پھٹ گئے۔

وزارت ِ دفاع نے  ٹویٹر پر اپنے بیان میں  اطلاع دی ہے کہ بالسٹک میزائلوں کے ذریعے  شہری  رہائشی مقامات اور فیول ٹینکرز کو  ہدف بنایا گیا تھا۔

حملے میں شہریوں کے زخمی ہو نے کی توضیح کرنے والے اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ فرات ڈھال علاقے میں ہونے والے ان حملوں کا سد باب کرنے  کے لیے روس کو اطلاع دی گئی  تھی ، تا ہم  ، حملوں کا سلسلہ  تا حال جاری ہے۔



متعللقہ خبریں