کورونا وائرس کے خلاف ترکی کی کامیاب جدوجہد کتابی شکل میں

کتاب میں، ہماری حکومت کی، صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت اور تمام اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ اختیار کردہ کامیاب پالیسی کو بیان کیا گیا ہے: فخر الدین آلتن

1601271
کورونا وائرس کے خلاف ترکی کی کامیاب جدوجہد کتابی شکل میں

کورونا وائرس کے خلاف ترکی کی جدوجہد کو کتابی شکل مل گئی ہے۔

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے،کورونا وائرس وباء کے خلاف اپنی کامیاب جدوجہد کو کتابی شکل دے دی ہے۔ کتاب میں، ہماری حکومت کی، صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت اور تمام اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ اختیار کردہ کامیاب پالیسی کو بیان کیا گیا ہے۔یہ اہم کتاب کل شائع ہو رہی ہے"۔

آلتن نے ٹویٹ میں "صدی کی گلوبل وباء۔ ترکی کی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب جدوجہد" نامی کتاب کے ٹائٹل پیج کو بھی شئیر کیا ہے۔

کتاب کے ٹائٹل پیج پر ترکی کے پرچم اور ماسک پہنے، سفید اوورآل میں ملبوس ڈاکٹر  کی تصویر چھپی ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں